تلنگانہ

بی آر ایس ہیٹرک کرے گی، جگتیال اور کورٹلہ میں کویتا کا دعویٰ

بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ہم ریکارڈ قائم کریں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں ہم ریکارڈ قائم کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ای ڈی کی نئی چارج شیٹ بی آر ایس ایم ایل سی ملزم
جگتیال سے 82 سالہ خاتون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا
تلنگانہ میں 104 امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج
تلنگانہ میں محض 2 فیصد ووٹ شیئر کے فرق سے کامیابی کا فیصلہ

آج جگتیال میں پارٹی امیدوار کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ہند کی تاریخ میں کسی بھی قائد کو مسلسل تیسری بار چیف منسٹر بننے کا موقع کسی کو نہیں ملا مگر ان انتخابات کے بعد کے سی آر جنوبی ہند کے پہلے قائد ہوں گے جنہیں مسلسل تیسری بار چیف منسٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

کویتا نے کہا کہ بی آر ایس، تالابوں میں مچھلی کی افزائش کرتی ہے، تالابوں کو صاف ستھرا رکھتی ہے اور یہ تالاب مچھواروں کیلئے سامان زندگی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔

مگر کانگریس اور بی جے پی مینڈک کی خصلت رکھتے ہیں جن کو اپنے مفادات ہی عزیز ہیں۔ انہیں ریاست کے عوام کے مسائل، خوشحالی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ان جماعتوں کے قائدین اخلاقیات سے محروم ہیں اور غیر شائستہ لب ولہجہ میں بات کرنے کو فخر سمجھتے ہیں۔ کویتا نے کورٹلہ ٹاؤن کے مختلف محلوں میں روڈ شوز کئے اور انہوں نے عوام سے انتخابات میں بی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

a3w
a3w