جرائم و حادثات
نمس کی لیڈی ڈاکٹرنے بے ہوشی کا انجکشن لے کرخودکشی کرلی
بیگم پیٹ کے برہمن واڑی کی رہنے والی 46سالہ ڈاکٹرپراچی کورنے اپنے آپ کو بے ہوشی کا انجکشن دیتے ہوئے خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر کے ارکان خاندان نے اس کو بے ہوش پایا اور علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (نمس) کے انستھسیا شعبہ میں خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل پروفیسرنے بیگم پیٹ علاقہ میں اپنے مکان میں خودکشی کرلی۔
بیگم پیٹ کے برہمن واڑی کی رہنے والی 46سالہ ڈاکٹرپراچی کورنے اپنے آپ کو بے ہوشی کا انجکشن دیتے ہوئے خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر کے ارکان خاندان نے اس کو بے ہوش پایا اور علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا۔
جہاں ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔بیگم پیٹ پولیس نے اس معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پولیس مختلف زایوں کی تلاش کررہی ہے۔