حیدرآباد
آندھرااور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز کی ملاقات، دونوں ریاستوں کے درمیان مسائل کا حل دریافت کرنا مقصود
بات چیت آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں کے چیف سکریٹریز کی قیادت میں ہوئی۔ عہدیداروں نے متعدد زیر التواء معاملات پر غور و خوض کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے اور باہمی تعاون کے ساتھ حل کیا جا سکے۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عہدیداروں کے درمیان آج آندھرا پردیش تنظیم جدید ایکٹ کے زیر تصفیہ مسائل کا حل دریافت کرنے منگل گری میں واقع اے پی اے سی دفتر میں ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران حل طلب مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جو دونوں ریاستوں کی تقسیم کے بعد باقی رہ گئے تھے۔
بات چیت آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں کے چیف سکریٹریز کی قیادت میں ہوئی۔ عہدیداروں نے متعدد زیر التواء معاملات پر غور و خوض کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے اور باہمی تعاون کے ساتھ حل کیا جا سکے۔
جن امور پر بات چیت کی گیی ان میں تقسیم سے متعلق مسائل، وسائل کی تقسیم، ادارہ جاتی طور پر رقومات کی تقسیم اور دیگر امورشامل ہیں جو کئی برسوں سے متنازعہ رہے ہیں۔ اس ملاقات کو ان دیرینہ تنازعات کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔