شمالی بھارت

خواجہ معین الدین حسن چشتی ؒ کی ماہانہ چھٹی روایتی انداز سے منائی گئی

راجستھان کے اجمیر میں آج صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ’’ماہانہ چھٹی‘‘ مذہبی رسومات کے درمیان روایتی انداز میں منائی گئی۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں آج صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی ’’ماہانہ چھٹی‘‘ مذہبی رسومات کے درمیان روایتی انداز میں منائی گئی۔

متعلقہ خبریں
اجمیر شریف کی خصوصی ٹرین میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
سبھی مذہبی رہنما، فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائیں:زین العابدین علی خان

چھٹی کے ایک گھنٹے کے پروگرام میں ملک کے دور دراز سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ محرم کے موقع پر جاری منی عرس پر آئی ماہانہ چھٹی پر درگاہ کے احاطہ نور میں فاتحہ کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

قرآن کی تلاوت کے ساتھ چھٹی کے پروگرام کا آغازہوا۔ انجمن سے وابستہ خادموں نے خواجہ معین الدین چشتی کی سوانح اور تعلیمات کا ذکر کرکے اسے زندگی میں نافذ کرنے کی نصیحت کی۔

بعد ازاں ملک میں خوشحالی، ترقی اور بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی۔ اس دوران درگاہ زائرین سے کھچا کھچ بھری نظر آئی۔ اس کے ساتھ ہی زائرین کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔

a3w
a3w