شمالی بھارت

سبھی مذہبی رہنما، فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائیں:زین العابدین علی خان

درگاہ اجمیر کے زین العابدین علی خان نے ہفتہ کے دن مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی کے لئے اکٹھا ہوجائیں۔

جئے پور: درگاہ اجمیر کے زین العابدین علی خان نے ہفتہ کے دن مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں فرقہ پرستی کے خلاف لڑائی کے لئے اکٹھا ہوجائیں۔

متعلقہ خبریں
اجمیر شریف کی خصوصی ٹرین میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
فرقہ واریت کا نعرہ لگانے والے ملک کے دشمن:مدنی
رانچی میں مسلم پرسنل لابورڈ کی وقف کانفرنس
مفت گرمائی دینی تعلیمی کلاسس
جامعۃ المؤمنات میں گرمائی دینی تعلیمی کورس

اجمیر میں جاری عرس کے دوران انہوں نے ملک کی مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینوں سے خطاب میں کہا کہ تمام مذہبی رہنماؤں سے میری مودبانہ گزارش ہے کہ وہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کے ذہنوں سے انتہاپسندی کی آگ بجھانے کے لئے متحد ہوجائیں۔

انہوں نے ان سے کہا کہ وہ بلالحاظ ذات پات‘ نسل و مذہب متحد ہوجائیں۔ انہوں نے پیغمبر اسلامؐ کے حوالہ سے کہا کہ اچھی اقدار‘ اچھے ذہن پیدا کرتی ہیں۔

a3w
a3w