تلنگانہ
جمادی الآخر کا چاند نظر نہیں آیا
کمیٹی کے مطابق مختلف مقامات سے چاند کی رویت کے سلسلے میں کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کی بنیاد پر عدم رؤیت کا فیصلہ سنایا گیا۔
حیدرآباد: مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الآخر 1447 ہجری کا چاند آج بمطابق 21 نومبر 2025، جمعہ کی شام ملک کے کسی بھی حصے میں نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد طے پایا کہ یکم جمادی الآخر 1447 ہجری 23 نومبر 2025 بروز اتوار کو ہوگی۔
کمیٹی کے مطابق مختلف مقامات سے چاند کی رویت کے سلسلے میں کوئی معتبر شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کی بنیاد پر عدم رؤیت کا فیصلہ سنایا گیا۔