ایشیاء

اسرائیلی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے کوشاں: مہاتیر محمد

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کی آئی ڈی ایف دہشتگرد ہیں، امریکا دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟

کوالالمپور: ملائیشیا کے رہنما مہاتیرمحمد نے غزہ کے اسپتال پر بمباری سے متعلق امریکی صدر کا بیان مضحکہ خیز اور اسرائیلی حکومت کو قاتل قرار دیدیا۔ ایک بیان میں مہاتیر محمد نے کہا کہ اسرائیلی قاتل حکومت فلسطینیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
استنبول میں غزہ حملوں کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت میں بائیڈن کا بیانیہ نیتن یاہو اور پینٹاگون کے تاثرات پر مبنی ہے۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کی آئی ڈی ایف دہشتگرد ہیں، امریکا دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کر رہا ہے تو امریکا خود کیا ہے؟

واضح رہے کہ اب تک غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں 15 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد فلسطینی اسرائیلی بربریت کا شکار ہوکر زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی افواج کی بمباری میں غزہ کے 30 فیصد مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

a3w
a3w