نو منتخب برطانوی وزیر اعظم نے کابینہ کی تشکیل شروع کردی
نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔
لندن: نو منتخب برطانوی وزیر اعظم کئیر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔
کئیر اسٹارمر کی جانب سے ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کیا گیا ہے، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔
اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپ دیا گیا ہے جبکہ ڈیوڈ لیمے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔
جان ہیلے وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو وزیر انصاف بنادیا ہے۔
یوویٹ کُوپر برطانیہ کے نئے وزیرِ داخلہ ہوں گی، بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ویس اسٹریٹنگ کو وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔
نئے وزیر اعظم کی نئی کابینہ میں ایڈ ملی بینڈ کو وزارتِ توانائی سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد شاہ چارلس کی جانب سے لیبر لیڈر کئیر اسٹارمر کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی گئی ہے۔
عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں۔
حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔