حیدرآباد

دھرانی پورٹل کی خامیوں کا گہرائی سے جائزہ لینے کا عمل جاری

قومی نائب صدر کسان سل ایم کودنڈا ریڈی نے کہا کہ دھرانی پورٹل کی خامیوں سے متعلق تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی گہرائی سے تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

حیدرآباد: قومی نائب صدر کسان سل ایم کودنڈا ریڈی نے کہا کہ دھرانی پورٹل کی خامیوں سے متعلق تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی گہرائی سے تمام امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت

اس کے بعد ہی کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی اور دھرانی پورٹل کی خامیوں اور بدعنوانیوں کو دور کرنے کے لئے کم از کم ایک سال کا وقت درکار ہوگا۔ ایم کودنڈا ریڈی جو تحقیقاتی کمیٹی کے چیرمین ہیں آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں دھرانی پورٹل میں غلط اندراج کی وجہ سے لاکھوں کسان اراضیات کے مالکانہ حقوق سے محروم ہوچکے ہیں۔

بی آر ایس قائدین، کانگریس کی ایک ماہ کی حکومت کی کارکردگی اور بدعنوانیوں کے خلاف کارروائی سے پریشان ہیں اور حکومت کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بی آر ایس قائدین کو شکست برداشت نہیں ہورہی ہے۔ کودنڈاریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش میں اراضی رجسٹریشن سسٹم اچھا ہے ہم اس کا جائزہ لیں گے اور ہم دھرانی کی خامیوں سے متعلق عبوری رپورٹ بہت جلد حکومت کو پیش کریں گے۔