یوروپ
ٹرینڈنگ

اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر پولیس نے خاتون پرگولیاں برسا دیں

زور زور سے اللہ اکبر کے نعرے لگانے کے دوران نقاب پوش خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی جس پر خوف زدہ مسافروں نے پولیس کو مدد کے لئے کال کردی۔

پیرس: ایک نقاب پوش خاتون نے فرانس کے دارالحکومت کے میٹرو اسٹیشن پراللہ اکبر کا نعرہ لگانے کے بعد مسافروں سے بلند آواز میں کہا کہ تم میں سے کوئی یہاں محفوظ نہیں ہے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے خاتون پر فائرنگ کردی۔

متعلقہ خبریں
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زور زور سے اللہ اکبر کے نعرے لگانے کے دوران نقاب پوش خاتون نے خود کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی بھی دی جس پر خوف زدہ مسافروں نے پولیس کو مدد کے لئے کال کردی۔

https://twitter.com/RadioGenoa/status/1719299252386455652

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے ساتھ ایک گھنٹے تک گرفتاری دینے کے لئے مذاکرات کئے، مگر انہوں نے تعاون نہیں کیا، مسافروں کی حفاظت اور اپنے دفاع میں مجبوراً ہمیں فائر کھولنا پڑا، واقعے میں خاتون کو 8 گولیاں لگیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے انکشاف کیا کہ 38 سالہ خاتون کو 2021 میں بھی حساس اداروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے پر گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم تفتیش کے دوران خاتون کے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے کا معلوم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرانس کے ایک اسکول میں چاقو بردار طالب علم نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے استاد پر حملہ کرکے قتل کردیا تھا جب کہ دیگر 5 زخمی ہوگئے تھے۔