تلنگانہ بھر میں پہلے مرحلہ کے پنچایت انتخابات کا عمل شروع
امیدوار 29 نومبر تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جس کے بعد 30 نومبر کو ان کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ کے فیصلوں سے متعلق اعتراضات کی درخواستیں یکم دسمبر کو قبول کی جائیں گی اور اگلے دن 2 دسمبر کو ان کا تصفیہ کیاجائے گا۔
حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلہ کا عمل جمعرات سے شروع ہو گیا ہے۔ اس مرحلہ میں 189 منڈلوں میں سرپنچ کی جملہ4,236 نشستوں اور وارڈ ارکان کی 37,440 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
متعلقہ اضلاع کے کلکٹرس نے آج انتخابی نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوگیا۔
امیدوار 29 نومبر تک اپنے پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جس کے بعد 30 نومبر کو ان کی جانچ کی جائے گی۔ جانچ کے فیصلوں سے متعلق اعتراضات کی درخواستیں یکم دسمبر کو قبول کی جائیں گی اور اگلے دن 2 دسمبر کو ان کا تصفیہ کیاجائے گا۔
امیدواروں کو اپنے نام واپس لینے کے لیے 3 دسمبر تک کا وقت دیا جائے گا، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان کر دیا جائے گا۔ پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی بھی اسی دن ہوگی۔
اس پورے عمل میں ڈپٹی سرپنچ کے عہدوں کے لئے بھی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق، حکام نے انتخابات کو آسانی سے منعقد کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔