تلنگانہ

تلنگانہ کے نیلوتلا گاؤں کی سرپنچ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ نے ایٹ ہوم کیلئے مدعو کیا

تلنگانہ کے ضلع جنگاوں کے نیلوتلا گاؤں کی سرپنچ سی سروپا رانی کو یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں ہونے والے ایٹ ہوم کیلئے مدعو کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جنگاوں کے نیلوتلا گاؤں کی سرپنچ سی سروپا رانی کو یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں ہونے والے ایٹ ہوم کیلئے مدعو کیا۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع

تلنگانہ کے پنچایت راج کمشنر کو مرکزی وزارت پنچایت راج سے اس سلسلہ میں انتظامات کرنے کی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

نیلوتلا پنچایت کو سال 2021-22 کے لیے آبی وسائل کی ترقی کے پروگراموں کو کامیابی سے چلانے اور پانی کی کفایت کے زمرہ میں قومی ایوارڈ ملا ہے۔

سرپنچ سروپا رانی نے گزشتہ سال منعقدہ ایک پروگرام میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں سے یہ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ صدرجمہوریہ نے سرپنچ کو راشٹرپتی بھون ایٹ ہوم پر مدعو کیا۔

ملک کے صرف آٹھ سرپنچوں کو یہ موقع ملا۔ سرپنچ نے کہا کہ انہیں اس سلسلہ میں دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال مختلف زمروں میں جن 46 قومی ایوارڈس کا اعلان کیا گیا تھا، ان میں آبی وسائل کی ترقی کے لیے قومی سطح کا ایوارڈ دیاگیا تھا۔