ماں کو مدعو کرنے کیلئے بیٹے کو اجازت لینے کی ضرورت نہیں
مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہ سونیا گاندھی کو مدعو کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر ردعمل کااظہار کررہے تھے۔ ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں یہ پوچھ رہی ہیں کہ کس حیثیت سے سونیا گاندھی کو مدعو کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اتوار کے روز ریاست کی یوم تاسیس تقاریب میں سونیا گاندھی کو مدعو کرنے کے ف یصلہ کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ ماں کو مدعو کرنے کیلئے ایک بیٹے کو اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وہ سونیا گاندھی کو مدعو کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر ردعمل کااظہار کررہے تھے۔ ریڈی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں یہ پوچھ رہی ہیں کہ کس حیثیت سے سونیا گاندھی کو مدعو کیا گیا ہے۔
وہ، ان جماعتوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ کیا، اپنے بیٹے کے گھر میں کسی خوشی کے موقع پر آنے کیلئے ماں کو کسی عہدہ کی ضرورت چاہئے؟۔ ماں کو مدعو کرنے کیلئے بیٹے کو اجازت لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ جب تلنگانہ کا سماج رہے گا تب تک سونیا گاندھی کو یہ سماج ماں کے طور پر تسلیم کرے گا اور ان کا احترام کرتے رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سونیا گاندھی کا تلنگانہ سے تعلق (رشتہ) سیاست سے بالا تر ہے۔
اگرچیکہ حکومت تلنگانہ نے یوم تاسیس تقاریب میں سونیا گاندھی کو مدعو کیا تھا مگر وہ ناسازی صحت کے بنا، تقاریب میں شرکت نہیں کرسکیں۔