آندھراپردیش

دہلی میں اے پی کے سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کی خودکشی

آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے سی آئی ایس ایف کے کانسٹیبل نے دہلی میں اپنے روم میں خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے سی آئی ایس ایف کے کانسٹیبل نے دہلی میں اپنے روم میں خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

اس کانسٹیبل کی شناخت داسری ناگیشورراو کے طورپر کی گئی ہے جس کا تعلق اے پی کے ضلع وجیانگرم کے چیپوروپلی سے ہے۔

ناگیشورراو نے سال 2017میں مرکزی فورس میں خدمات کا آغاز کیاتھا۔اس کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ تین سالہ بیٹی ہے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ناگیشورراو کے بھائی اور دیگر ارکان خاندان قومی دارالحکومت روانہ ہوگئے تاکہ اس کی لاش کی آبائی ضلع منتقلی کو یقینی بنایاجاسکے۔

اس کی لاش کو اس کے آبائی مقام منتقل کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق معاشی مسائل اس انتہائی اقدام کی اہم وجہ ہے۔

a3w
a3w