آندھراپردیش

دریائے کرشنا میں طغیانی کا الرٹ

کرناٹک میں تنگبھدرا ڈیم کا ایک گیٹ بہہ جانے کے بعد آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے اتوار کے روز دریا کرشنا کے ساتھ آباد بستیوں میں مقیم افراد کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ان سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

امراوتی: کرناٹک میں تنگبھدرا ڈیم کا ایک گیٹ بہہ جانے کے بعد آندھرا پردیش اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے اتوار کے روز دریا کرشنا کے ساتھ آباد بستیوں میں مقیم افراد کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ان سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔

چین لنک ٹوٹنے کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر آرکرمانند نے کہا کہ شدید سیلاب کے سبب تنگبھدرا ڈیم کا گیٹ نمبر19 بہہ گیا یہ واقعہ ہاس پیٹ میں ہفتہ کی شب پیش آیا۔

تقریباً 48 ہزار کیوزک پانی نشیبی علاقہ میں چھوڑا جارہا ہے۔ ضلع کرنول کے کوسری، منترالیم، ننداورم اور کوٹھالم کے عوام کو الرٹ رہنا ہوگا۔ دریا کرشنا کنالوں میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی۔

a3w
a3w