’50 بیٹوں‘ والے وارانسی کے کنوارے مہنت کی کہانی، ووٹر لسٹ کی حیرت انگیز حقیقت
اتر پردیش کے شہر وارانسی کی ووٹر لسٹ کا ایک صفحہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ اس صفحہ میں درج 50 ووٹروں کے والد کے کالم میں ایک ہی نام ’سنت سوامی رام کمل داس ‘ لکھا گیا ہے۔
لکھنؤ: اتر پردیش کے شہر وارانسی کی ووٹر لسٹ کا ایک صفحہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا۔ اس صفحہ میں درج 50 ووٹروں کے والد کے کالم میں ایک ہی نام ’سنت سوامی رام کمل داس ‘ لکھا گیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی تجدیدی مہم چل رہی تھی۔
اس دوران سیاسی ماحول پہلے ہی گرم تھا اور اپوزیشن جماعتوں، بشمول کانگریس قائد راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر جانبداری اور "ووٹ چوری” کے الزامات لگائے تھے۔ اسی بحث و مباحثہ کے دوران وارانسی کی یہ منفرد فہرست بحث کا موضوع بن گئی۔
وائرل لسٹ کے بعد کئی افراد نے اس پر سوالات اٹھائے اور انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھائیں۔
वाराणसी में चुनाव आयोग का एक और चमत्कार देखिए!
— UP Congress (@INCUttarPradesh) August 12, 2025
मतदाता सूची में एक ही व्यक्ति 'राजकमल दास' के नाम पर 50 बेटों का रिकॉर्ड दर्ज है!
सबसे छोटा बेटा राघवेन्द्र- उम्र 28 साल,
और सबसे बड़ा बेटा बनवारी दास- उम्र 72 साल!
क्या चुनाव आयोग इस गड़बड़ी को भी सिर्फ त्रुटि कहकर टाल देगा या… pic.twitter.com/jVmucDKUOe
اطلاعات کے مطابق اصل میں، لسٹ میں جس سوامی رام کمل داس کا نام والد کے کالم میں درج ہے، وہ وارانسی کے رام جانکی مندر کے بانی اور گُرودھام کے سربراہ ہیں۔ وہ زندگی بھر کنوارے رہے ہیں۔ اس کے باوجود، 50 افراد کے "والد” کے طور پر ان کا نام درج ہونے سے سوشل میڈیا پر یہ لسٹ غیر معمولی طور پر مشہور ہوگئی۔
سوامی رام کمل داس کے سکریٹری رام بھرت کے مطابق یہ لسٹ بالکل درست ہے، کیونکہ آشرم میں صدیوں پرانی گُرو-شِشیہ (استاد و شاگرد) کی روایت چلتی ہے۔ اس روایت میں شاگرد اپنے گُرو کو باپ کے درجہ پر رکھتے ہیں، اور کئی بار سرکاری کاغذات میں والد کے کالم میں گُرو کا ہی نام درج کراتے ہیں۔ اسی وجہ سے ووٹر لسٹ میں ان 50 افراد کے والد کے طور پر سوامی جی کا نام آیا ہے۔
سکریٹری نے مزید وضاحت دی کہ وراثت سے متعلق قوانین میں بھی گُرو اور شاگرد کا تعلق باپ اور بیٹے جیسا مانا جاتا ہے۔ اگر گُرو کسی جگہ کے ووٹر ہیں اور شاگرد بھی وہیں رہتے ہیں، تو انہیں اسی پتہ اور والد کے کالم میں گُرو کے نام کے ساتھ ووٹر لسٹ میں درج کیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں بلکہ سناتن دھرم کی روایتی پرمپرا ہے، جسے باقاعدہ قانونی تسلیم بھی حاصل ہے۔
चुनाव आयोग ने फर्जी वोटर लिस्ट
— मनीषा चौबे , 𝙄𝙉𝘿𝙄𝘼 (@ChobeyManisha) August 13, 2025
की 'फैक्ट्री' ही खोल ली है???
वाराणसी सीट पर एक व्यक्ति के
48 बच्चे , 13 बच्चे एक साथ पैदा
हुए ,, सब एक ही घर में रहते हैं,? pic.twitter.com/QSDzXgDMUF
ان شاگردوں کے پاسپورٹ اور آدھار کارڈ میں بھی والد کے کالم میں گُرو رام کمل ویدانتی کا ہی نام درج ہے۔ سکریٹری کے مطابق، جب کوئی شخص سنیاس لیتا ہے تو وہ اپنے خاندان اور خونی رشتوں کو چھوڑ دیتا ہے اور جس گُرو کی پناہ میں آتا ہے، وہی اس کا "پتا” یعنی والد مانا جاتا ہے۔ اس فہرست میں شامل تمام 50 افراد، گُرو رام کمل جی کے سنیاشی شاگرد ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سوامی کے قریبی حلقہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس معاملہ کو غیر ضروری تنازعہ بنا رہے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق ہر انتخاب کے وقت اس معاملہ پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، جبکہ یہ نہ صرف دھارمک روایت ہے بلکہ قانون کے دائرے میں بھی درست ہے۔