تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی لیڈروں کی ٹریننگ

بی جے پی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری شیو پرکاش، ریاستی امور کے انچارج سنیل بنسل، ترون چُگ، اروند مینن او ردیگر ان تربیتی کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ تلنگانہ بی جے پی لیڈروں کے لئے ضلع رنگاریڈی کے انوجی گوڑہ میں 20تا22نومبر کو تربیتی کلاسس منعقد کی جائیں گی۔ ان کلاسس میں قومی لیڈران ریاستی لیڈران کو تربیت دیں گے۔

ہر قومی رہنما 40 سے 50 منٹ تک کلاس لے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تربیتی کلاسوں میں نئے اور پرانے لیڈران شرکت کریں گے اورپارٹی کی تاریخ، نظریات، اہداف، تنظیمی ڈھانچہ، سیاسی پہلوؤں اور پارٹی کے استحکام کے سلسلہ میں ٹریننگ دی جائے گی۔

بی جے پی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری شیو پرکاش، ریاستی امور کے انچارج سنیل بنسل، ترون چُگ، اروند مینن او ردیگر ان تربیتی کلاسوں میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منصوبہ تیار کررہی ہے۔ چونکہ ریاستی انتخابات میں صرف ایک سال باقی رہ گیا ہے، اسی کو پیش نظررکھتے ہوئے پارٹی نے اسمبلی حلقوں سے خود کو مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی نے پہلے ہی بوتھ کمیٹیوں اور مقامی قیادت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔پارٹی کی قومی قیادت نے بوتھ کمیٹیوں کو مکمل کرنے کا حکم دیا۔

a3w
a3w