مشرق وسطیٰ
آزادی کی جدوجہد اسرائیلی اقدامات سے رکنے والی نہیں: فلسطینی وزیراعظم
فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے نے اقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی ، مغربی کنارے اورالقدس پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
غزہ:فلسطینی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی کی جدوجہد اسرائیلی اقدامات سے نہیں رکے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اسرائیل کو غزہ کے خلاف قتل کا لائسنس دے رہےہیں، غزہ میں ہمارے لوگ اسرائیلی کلنگ مشین کا سامنا کر رہے ہیں۔
فلسطینی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مغربی ممالک اسرائیل کو قتل عام اور تباہی کے لیے سیاسی کور فراہم کر رہے ہیں۔ قبل ازیں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیے نے اقوام متحدہ سے غزہ کی پٹی ، مغربی کنارے اورالقدس پر اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعظم اشتیے نے فلسطین کی سرکاری ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل کے جرائم کو صدر محمود عباس کی ہدایت پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔