مہاراشٹرا

پیاری ماں‘ میں ضرور واپس آؤں گا: سنجے راوت

شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جیل سے اپنی ”پیاری آئی“ (ماں) کو جذباتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ میں واپس آؤں گا۔

ممبئی: شیوسینا رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جیل سے اپنی ”پیاری آئی“ (ماں) کو جذباتی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے وعدہ کیا کہ میں واپس آؤں گا۔

سوشل میڈیا پر جاری خط 8 اگست کو عدالت کے باہر بنچ پر بیٹھ کر لکھا گیا۔

اُس وقت انہیں عدالتی تحویل میں بھیجا جارہا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انہیں یکم اگست کو گرفتار کیا تھا۔

سنجے راوت نے لکھا کہ میں انصاف کے لئے لڑرہا ہوں اور شیوسینا کے دشمنوں کے سامنے کبھی بھی نہیں جھکوں گا۔