حیدرآباد

حیدرآباد میں کانگریس کے جلسہ کی کامیابی کارکنوں اورلیڈران کی محنت کا نتیجہ: مہیش کمار گوڑ

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنوں سے لے کر ریاستی سطح کے لیڈرن تک سب نے بے لوث کام کیا۔ ریاست کے کونے کونے سے کانگریس لیڈران اور کارکنان نے اجلاس میں حصہ لیا جو پارٹی کی مقبولیت اور اتحاد کا مظہر ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر مہیش کمار گوڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ کی شاندار کامیابی ہر کانگریس کارکنوں اور لیڈران کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم


انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے کارکنوں سے لے کر ریاستی سطح کے لیڈرن تک سب نے بے لوث کام کیا۔ ریاست کے کونے کونے سے کانگریس لیڈران اور کارکنان نے اجلاس میں حصہ لیا جو پارٹی کی مقبولیت اور اتحاد کا مظہر ہے۔


انہوں نے خصوصی طور پر اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے، جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے جلسہ میں شرکت کر کے پارٹی کیڈر کو نیا جوش و حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا، سکریٹری وشواناتھن اور دیگر وزراء نے بھی بھرپور شرکت کے ذریعہ پارٹی کو مضبوط پیغام دیا۔


مہیش کمار گوڑ نے جلسہ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے منڈل صدور، بلاک لیڈران، ڈی سی سی صدور، ارکانِ پارلیمان، ارکانِ اسمبلی و کونسل، حلقہ انچارج، ٹی پی سی سی نائب صدور و جنرل سکریٹریز کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔