حیدرآباد

کانگریس کو مضبوط بنانے پارٹی قائدین میں اتحاد ضروری: مری آدتیہ ریڈی

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کا استحکام اور اقتدار پر واپسی کو یقینی بنانے کے لئے کانگریس لیڈران میں اتحاد و اتفاق کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پارٹی اپنی ایک قدیم تاریخ رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی پی سی سی ڈیلیگٹ مری آدیتہ ریڈی نے کیا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مری چناریڈی کی برسی تقریب کا اہتمام
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
فلم ”رضاکار“ کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، نفرت بڑھنے کا خدشہ

سی ڈبلیو سی اور 17ستمبر کو وجئے بھیری سبھا کو کامیاب بنانے سے متعلق حلقہ اسمبلی صنعت نگر میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تامل ناڈو کے ایم ایل اے روبی منوہر، ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ایم انجن کمار یادو، ٹی پی سی سی وائس پریسڈنٹ ڈاکٹر ملو روی کے علاوہ مری آدیتہ ریڈی اور کانگریس قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان شرکاء نے بھی خطاب کرتے ہوئے ضلع رنگاریڈی کے تکو گوڑہ میں وجئے بھیری سبھا کو کامیاب بنانے پر زور دیا جس میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی شریک ہوں گی۔

a3w
a3w