دہلی

ہلدوانی میں انہدامی کارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت اور ریلوے کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس کی سماعت 7 فروری کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ ان لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کیا تیاری ہے؟

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو نینی تال ہائی کورٹ کے اتراکھنڈ میں ہلدوانی کے بنبھول پورہ علاقے میں ریلوے کی زمین سے تجاوزات ہٹانے کے حکم پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ "50,000 لوگوں کو راتوں رات نہیں ہٹایا جا سکتا”۔

متعلقہ خبریں
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے متصل سرحدوں کو مسدود کردیا (ویڈیو)
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ریاستی حکومت اور ریلوے کو نوٹس جاری کیا ہے اور اس کی سماعت 7 فروری کو مقرر کی ہے۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ ان لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کیا تیاری ہے؟

اس کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور لوگوں کو سات دنوں کے اندر زمین خالی کرنے پر مجبور کرنا انسانیت نہیں ہے۔

عدالت کے اس فیصلے سے ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں رہنے والے لوگوں کو بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی اگلی سماعت 7 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔