تلنگانہ

میدک ضلع میں درجہ حرارت 14ڈگری سلسیس درج

اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ ریاست کے کئی مقامات پرآئندہ سات دنوں کے دوران موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں موسم خشک رہا۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،آصف آباد،منچریال،نرمل، ورنگل، ہنمکنڈہ،جنگاوں،یادادری بھونگیر،رنگاریڈی،حیدرآباد،میڑچل ملکاجگری،وقارآباد،سنگاریڈی،میدک اور سدی پیٹ میں بعض مقامات پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شدید کہر ہوگی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی

اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ ریاست کے کئی مقامات پرآئندہ سات دنوں کے دوران موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں موسم خشک رہا۔منگل اوربدھ کی درمیانی شب میدک ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت 14ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔