شمالی بھارت

پیسہ ہے تو فوری خرچ کردو، رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ کا مشورہ

رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ سی بی آئی یا ای ڈی جیسی کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کے ہاتھوں ضبطی سے قبل جتنا ممکن ہو‘ اپنا پیسہ خرچ کردیں۔

کولکتہ: رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ سی بی آئی یا ای ڈی جیسی کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کے ہاتھوں ضبطی سے قبل جتنا ممکن ہو‘ اپنا پیسہ خرچ کردیں۔

متعلقہ خبریں
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار
ای ڈی کی تحویل میں عاپ سربراہ کی حفاظت و سلامتی کے بارے میں پارٹی فکر مند:آتشی
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

انہوں نے تیتاگڑھ میں پارٹی ورکرس کی میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ کو بعجلت ممکنہ جتنا خرچ کرسکتے ہوں خرچ کردینا چاہئے ورنہ سی بی آئی اور ای ڈی اسے ضبط کرلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ بچانے کے لئے نہیں کمایا جاتا۔ اگر آپ نے بہت زیادہ بچت کی تو مرکزی ایجنسیاں اسے ضبط کرسکتی ہیں۔ خرچ کرنا اور جتنا ممکن ہو بانٹ دینا ضروری ہے۔

ارجن سنگھ‘ مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ میں حلقہ لوک سبھا بارک پور کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن لوک سبھا بنے تھے تاہم 2022 میں انہوں نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیا رکرلی۔

ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت آیا ہے جب ٹی ایم سی اس کے کئی بڑے قائدین کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے کے بعد تنازعہ میں گھری ہے۔