تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت 6.6ڈگری درج
بھیم پور منڈل کے ارلی (ٹی) گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 6.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کا ضلع عادل آباد شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ضلع کے بیلہ منڈل مستقرمیں ہفتہ کو 6.6 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔
بھیم پور منڈل کے ارلی (ٹی) گاؤں میں اقل ترین درجہ حرارت 6.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ضلع کے تملاڈوگو، عادل آباد اربن، جیناتھ اور نیراڈی گوڑہ منڈلوں میں اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس تا9 ڈگری سیلسیس کے درمیان درج کیاگیا ہے۔
نارنور، تمسی، گڑی منڈلوں میں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے زیادہ رہا۔
دریں اثنا آصف آباد ضلع کے سرپور (یو) منڈل میں اقل ترین درجہ حرارت 6.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جبکہ کیرامیری منڈل میں 8.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔