مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں

سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرم موسم میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرم موسم میں ڈرائیونگ کے محفوظ طریقوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست

بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت کے دوران کوشش کریں کہ گاڑی کو پارک کرتے وقت شیشے تھوڑے تھوڑے کھولے رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہوسکے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ان دنوں مملکت میں گرمی عروج پر ہے اس موسم میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ضروری ہے کہ رہنما اصولوں کی پابندی کی جائے۔

موسم گرما کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے 4 نکاتی ہدایات جاری کی ہیں جن پرعمل کرنا ہر گاڑی چلانے والے کیلیے بے حد ضروری ہے۔

شدید گرم موسم کے دوران گاڑی چلانے سے قبل ریڈی ایٹر کے پانی (کولنٹ) کو ضرور چیک کیا جائے پانی کی سطح مقررہ سے کم ہو تو اس صورت میں پانی پورا کیا جائے تاکہ گرمی میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد مل سکے۔

گاڑی کو زیادہ دیر کے لیے براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھا جائے کوشش کریں کہ گاڑی کسی حد تک سائے والی جگہ کھڑی کریں، تاکہ گاڑی گرمی سے زیادہ متاثر نہ ہو۔

گاڑی میں گیس لائٹر یا کوئی اور ایسی چیز نہ رکھیں جس سے آگ لگنے کا اندیشہ ہو، کیونکہ دھوپ کی تپش سے یہ مائع والے گیس لائٹر پھٹ سکتے ہیں۔

جاری کی گئی ہدایات کے مطابق دن کے وقت گاڑی پارک کرنے کی صورت میں گاڑی کے شیشے کو کھولے رکھیں تاکہ گاڑی کے اندرونی کیبن میں ہوا کا گزر ممکن ہوسکے۔