حیدرآباد

حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 13,429 افراد پر عدالت میں مقدمہ

حیدرآباد ٹرافک پولیس نے مختلف افراد کے خلاف 332 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔ یہ کارروائی اس سال آپریشن روپ (ریموول آف آبسٹرکٹیو پارکنگ) انفورسمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد ٹرافک پولیس نے مختلف افراد کے خلاف 332 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔ یہ کارروائی اس سال آپریشن روپ (ریموول آف آبسٹرکٹیو پارکنگ) انفورسمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
پھیپھڑے کی منتقلی کیلئے گروگرام میں 12 کلو میٹر کا گرین کاریڈور

اپریل تک 42مقدمات درج کئے گئے ہیں روپ مہم کی شروعات گزشتہ سال ماہ ستمبر میں کی گئی جو غیر قانونی طور پر گاڑیوں کی پارکنگ، دوکانات اور راستوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کی گئی۔

ٹرافک پولیس نے یہ کارروائی راہگیروں کو آسانی کے لئے کی ہے۔ اس آپریشن کے دوران ٹرافک پولیس نے شعور بیداری مہم چلائی اور ٹرافک کی خلاف ورزی پر انفورسمنٹ نے یہ کارروائی کی جس میں اسٹاپ لائن، بائین جانب راستہ کی فراہمی وغیرہ شامل ہے۔

اس سال جنوری میں 1.80 لاکھ اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی کی گئی اور بائین جانب کے فری راستہ کے 37,093 رپورٹ کئے گئے ہیں۔

ٹرافک پولیس حیدرآباد کی جانب سے خاص مہم آرٹی سی بسوں، لائٹ موٹر وہیکلس اور ہیوی وہیکلس کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی اور غلط سمت میں بائیک چلانے کے 2.30لاکھ واقعات اور تین سواری کے 51,383 واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

حالت نشہ میں پائے جانے والے 13,429 افراد کو جن میں ماہ اپریل میں 2,687 کو پکڑے گئے افراد شامل ہیں، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور 33.9 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹرافک پولیس نے بتایا کہ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان افراد کو سرکاری ملازمت، پاسپورٹ کے حصول اور ویزا کے لئے دشواریاں ہوں گی۔

a3w
a3w