سوشیل میڈیا

حاملہ خاتون کو درد اُٹھنے پر ٹرین روک دی گئی

ٹرین کے اسٹیشن پر رکتے ہی وہاں پہلے ہی سے موجود ایمبولنس کے ذریعہ حاملہ خاتون کو اسپتال لے جانے کے دوران اس کے درد میں اضافہ ہوگیا جس پر طبی اہلکاروں نے ایمبولنس میں ہی زچگی کی۔

حیدرآباد: بنگلور سے یشونت پور جانے والی ٹرین تلنگانہ کے پداپلی ریلوے اسٹیشن پر روک دی گئی۔ وارانسی کی ایک حاملہ خاتون انیتا جو اس میں سفر کر رہی تھی، کودرد شروع ہوگئے۔

 اس کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنے والے اس کے ارکان خاندان نے اس معاملہ کو ٹی ٹی کے علم میں لایاجس نے ریلوے حکام کو اطلاع دی اور ٹرین کو پداپلی ریلوے اسٹیشن پر روک دیاگیا۔قبل ازیں 108 نمبر پر کال کرتے ہوئے ایمبولنس کو طلب کیاگیا۔

ٹرین کے اسٹیشن پر رکتے ہی وہاں پہلے ہی سے موجود ایمبولنس کے ذریعہ حاملہ خاتون کو اسپتال لے جانے کے دوران اس کے درد میں اضافہ ہوگیا جس پر طبی اہلکاروں نے ایمبولنس میں ہی زچگی کی۔ بعد ازاں ماں اور نوزائیدہ کو پداپلی کے ماتاشیشو اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ ماں اور بچہ بالکل ٹھیک ہیں۔