حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآبادی حلیم کو موسٹ پاپولر جی آئی ایوارڈ

جیوگرافیکل انڈیکس (جی آئی) موقف کے حصول کیلئے منعقدہ مقابلہ میں حیدرآبادی حلیم کو ”موسٹ پاپولر جی آئی“ کاایوارڈ دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: جیوگرافیکل انڈیکس (جی آئی) موقف کے حصول کیلئے منعقدہ مقابلہ میں حیدرآبادی حلیم کو ”موسٹ پاپولر جی آئی“ کاایوارڈ دیا گیا ہے۔

اس مقابلہ میں ملک بھر سے15 سے زائد غذائی اشیاء کو پیش کیا گیا۔ مرکزی وزارت کامرس وانڈسٹری نے عوام کے اوپینین کی اساس پر ونر کا انتخاب کیا۔

موسٹ پاپولر ڈش کے انتخاب کیلئے2/ اگست سے9/ اکتوبر کے درمیان رائے دہی منعقد کی گئی۔ اس رائے دہی کے عمل میں ملک بھر سے عوام نے شرکت کی جس میں ایک بڑی تعداد نے حیدرآبادی حلیم کے حق میں ووٹ دیا۔

روایتی ڈش حیدرآباد حلیم نے جو ماہ صیام کے دوران تیار کی جاتی ہے، جی آئی موقف کی حامل مشہور ڈشوں جیسے رس گلہ، رتلامی شیو اور بیکانری بھوجیہ کو شکست دیتے ہوئے جی آئی ایوارڈ جیت لیا۔

مشہور پراڈکٹ کو ہی جی آئی ٹیاگ دیا جاتا ہے۔ سال 2010 میں پہلی بار حیدرآباد حلیم کو جی آئی ایوارڈ دیا گیا جس کی مدت2019 میں ختم ہوگئی تھی مگر اب مزید10سال کیلئے جی آئی ٹیاگ کی تجدید کی گئی ہے۔

تلنگانہ کی ان اشیاء کو جی آئی ٹیاگ دیا جاچکا ہے جن میں نرمل کے کھلونے اور کرافٹس، نرمل فرنیچر، نرمل پینٹنگس، گدوال کی ساڑیاں، بیگن پلی کے آم شامل ہیں۔