شمالی بھارت

ممتابنرجی گرپڑیں، پیشانی پر شدید زخم، صحتیابی کیلئے ٹی ایم سی کی عوام سے دعاؤں کی اپیل

چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی پیشانی شدید زخمی ہوگئی۔ پارٹی نے ایکس پر یہ اطلاع دی۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ممتابنرجی کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں انہیں ہاسپٹل کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھاجاسکتاہے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی پیشانی شدید زخمی ہوگئی۔ پارٹی نے ایکس پر یہ اطلاع دی۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس نے ممتابنرجی کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں انہیں ہاسپٹل کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھاجاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
ترنمول کانگریس نے 28 واں یوم تاسیس منایا
ہجومی تشدد، بی جے پی اور میڈیا پر ساز باز کا الزام: ممتابنرجی
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

ان کی پیشانی کے بیچ گہرا زخم اور چہرے پر خون دیکھاجاسکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر نے اپنے گھر میں گرپڑی تھیں اور انہیں کولکتہ کے ایس ایس کے ایم ہاسپٹل لے جایاگیاہے‘فی الحال زخمی پر ٹانکے لگادیئے گئے ہیں۔

پارٹی نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہاکہ ہماری چیرپرسن ممتابنرجی شدید زخمی ہوگئی ہیں۔برائے مہر بانی انہیں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر سکنتامجمدار نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکہ چیف منسٹر ممتابنرجی کی جلد صحتیابی کی تمنا ظاہر کرتاہوں۔ ان کی ان اچھی صحت کے بحالی کے لیے ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکر نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی تمنا ظاہر کی۔

https://twitter.com/NilanjanDasAITC/status/1768335582097506663

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف منسٹر کو وہیل چیر پر ہاسپٹل کے نیورو سائسنس ڈپارٹمنٹ لے جارہاہے اور ان کے ماتھے پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔