جرائم و حادثات

خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا

پولس نے بتایا کہ ہولی کی وجہ سے چنڈی گڑھ-زیرکپور سرحد پر چیکنگ کی جا رہی تھی، اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے تینوں کو بری طرح کچل دیا۔ ملزم کار ڈرائیور موقع پر کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ملزم نشے میں تھا۔

چنڈی گڑھ : پنجاب میں ضلع موہالی کے زیرک پور میں پولیس چیک پوسٹ پر جمعہ کی صبح ایک تیز رفتار کار نے دو پولس اہلکاروں سمیت تین افراد کو کچل دیا، جس سے ان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار

مرنے والوں میں کانسٹیبل سکھدرشن، ہوم گارڈ راجیش اور سمرتھ دوا شامل ہیں۔

پولس نے بتایا کہ ہولی کی وجہ سے چنڈی گڑھ-زیرکپور سرحد پر چیکنگ کی جا رہی تھی، اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے تینوں کو بری طرح کچل دیا۔ ملزم کار ڈرائیور موقع پر کار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ملزم نشے میں تھا۔

کار نمبر کی بنیاد پر پولس نے ہالوماجرہ کے باشندے گووند کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی