شمالی بھارت

ملک میں ڈر اور نفرت کا ماحول ہے:راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ اگر ہم زندگی کے سبھی شعبوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لائیں گے تو یہی سچی حب الوطنی ہوگی۔ ملک میں ایسا ماحول ہے کہ کل کیا ہوگا۔ کچھ پتہ ہی نہیں ہے ۔ ملک کے حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔

وارانسی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں خوف و نفرت کا ماحول ہے۔ ملک، امیر اور غریب دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید

کاشی وشوناتھ مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے بعد اپنی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کے تحت ایک عومی میٹنگ سے خطاب کرتےہوئے راہل نے کہا کہ یہ ملک، پیار ک ہے نفرت کا نہیں اور یہ تبھی مضبوط ہوگا جب سبی لوگ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا’اگر ہم زندگی کے سبھی شعبوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لائیں گے تو یہی سچی حب الوطنی ہوگی۔ ملک میں ایسا ماحول ہے کہ کل کیا ہوگا۔ کچھ پتہ ہی نہیں ہے ۔ ملک کے حصوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ ایک امیروں کا اور دوسرا غریبوں کا۔ملک میں بھاری بے روزگاری ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ایک بھی چھوٹا اور درمیانی درجے یا بزنس مین ایسا نہیں ہے جسے جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے فائدہ ہوا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت بزنس ٹائکون کی حمایت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا’امیر لوگ اسی شرح پر جی ایس ٹی کی ادائیگی کررہے ہیں جس شرح پر غریب کررہے ہیں جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے اور اس لئے ہم نے انصاف کا نام گڑھا ہے اور اپنی یاترا کا نام ‘نیائے یاترا’ رکھا ہے۔

راہول نے کہاملک میں دو سب سے بڑے مسئلے ہیں۔ ایک بے روزگاری اور دوسرا مہنگائی۔ انہوں نے کہا کہ یاترا منی پور سے شروع ہوئی ہےاور مہاراشٹرا میں اختتام پذیر ہوگی۔