تلنگانہ

کانگریس حکومت میں چندہ خوری اور غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں:وزیر ریونیوتلنگانہ پی سرینواس ریڈی

اندرماں حکمرانی میں 21 ہزار کروڑ کے قرضہ جات معاف کئے گئے اور کسانوں کو 20 کروڑ کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی آر ایس نے 10 سال میں ایک مکان نہیں دیا جبکہ کانگریس نے ایک سال میں 4.5 لاکھ مکانات غریبوں کیلئے منظور کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرریونیوپی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت میں چندہ خوری اور غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔گزشتہ حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ دیا۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

اندرماں حکمرانی میں 21 ہزار کروڑ کے قرضہ جات معاف کئے گئے اور کسانوں کو 20 کروڑ کے بلا سود قرضہ جات فراہم کئے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی آر ایس نے 10 سال میں ایک مکان نہیں دیا جبکہ کانگریس نے ایک سال میں 4.5 لاکھ مکانات غریبوں کیلئے منظور کئے۔

ضلع کھمم کے کلور میں کانگریس کی جانب سے بلدی انتخابات کی مہم کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی۔ بعدازاں امبیڈکر مجسمہ کے قریب منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے اپوزیشن کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ کلوران کا گڑھ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے بلدی انتخابات میں تمام 20 وارڈوں میں کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کلورکو اپنی آبائی بلدیہ قرار دیتے ہوئے اس کی ترقی کی مکمل ذمہ داری قبول کی اور سوال کیا کہ بی آر ایس کے پاس کون سا اختیار ہے جس سے وہ ترقی کریں گے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ جب وہ ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے سوال کریں۔


وزیر موصوف نے وعدہ کیا کہ بلدی انتخابات میں جیت کے 10 دن کے اندر بلدیہ کی ترقی کے لئے 25 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے ایس سی، ایس ٹی اور بی سی طبقات کے لئے کمیونٹی ہالس کی تعمیر اور لنک روڈز بنانے کا بھی یقین دلایا۔