نفرت بھڑکانے والے سناتنی نہیں ہوسکتے:اکھلیش یادو
بی جے پی پر درپردہ تنقید میں سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ تفرقہ پسند سیاست کرنے والے یا بھید بھاؤ کرنے والے‘ جھوٹ بولنے والے اور نفرت پھیلانے والے سناتنی نہیں کہلاسکتے۔
لکھنو (یوپی) (پی ٹی آئی) بی جے پی پر درپردہ تنقید میں سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کے دن کہاکہ تفرقہ پسند سیاست کرنے والے یا بھید بھاؤ کرنے والے‘ جھوٹ بولنے والے اور نفرت پھیلانے والے سناتنی نہیں کہلاسکتے۔
واسو دیو کٹمبکم (دنیا ایک کنبہ) کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ زمین پر بسنے والے سبھی لوگ ایک کنبہ ہیں۔ اس کے برعکس سوچ رکھنے والے ’فیک‘ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سورج سنا تنی ہے۔ ہوا کسی سے بھید بھا ؤ نہیں کرتی۔
بھید بھاؤ کرنے والے‘ سچ نہ بولنے والے لوگوں سے پیار نہ کرنے والے اور لوگوں کو بانٹنے والے سناتنی نہیں ہوسکتے۔ اکھلیش یادو لکھنو میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بددیانتی‘بے قاعدگیوں اور دھاندلی کے بغیر بی جے پی الیکشن نہیں جیت سکتی۔ بی جے پی خود حقیقی بحران ہے۔ بی جے پی کو ہٹادینے پر ہی یہ بحران ختم ہوگا۔
الیکشن کمیشن سے آزادانہ و منصفانہ الیکشن یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں سے کہاکہ وہ اپنی ڈیوٹی غیر جانبداری سے نبھائیں اور سیاسی ورکرس کی طرح کام کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگر سرکاری عہدیداروں نے سیاسی ورکرس کی طرح کام کیا تو انہیں جیل جانے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔
جمعرات کے دن رام پو رجانے اور اعظم خان سے ملنے کے بارے میں پوچھنے پر اکھلیش یادو نے کہاکہ خان صاحب کی فیملی سے بی جے پی دور حکومت میں بڑی انصافی اور بھید بھاؤ ہواہے۔ یوگی حکومت نے اعظم خان کے ساتھ بڑی ناانصافی کی۔