ایشیاء

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، نائب امیر تحریک لبیک کے خلاف ایف آئی آر

ایک کٹر انتظامی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ایک سرکردہ رہنما اور اُس کے 1500 ورکرس کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

اسلام آباد: ایک کٹر انتظامی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے ایک سرکردہ رہنما اور اُس کے 1500 ورکرس کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج

ٹی ایل پی کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف یہ ایف آئی آر درج ہوئی۔ ایف آئی آر کے بموجب پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران پیر ظہیرالحسن شاہ نے عدلیہ کے خلاف نفرت بھڑکائی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کا سر قلم کرکے لانے والے کو 10ملین پاکستانی روپے کا انعام دیا جائے گا۔

ایف آئی آر وزیردفاع خواجہ آصف کے یہ کہنے کے بعد درج ہوئی کہ چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

a3w
a3w