ناظم جامعۃ البنات الاصلاحیہ مولانا عبدالعلیم اصلاحی خالق حقیقی سے جاملے
وہ جامعۃ البنات الاصلاحیہ، حیدرآباد کے ناظم تھے جو کہ لڑکیوں کے لئے ایک اسلامی مدرسہ ہے جو معیاری اسلامی تعلیم کے ذریعے اسلامی نظریات کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔
حیدرآباد: مولانا عبدالعلیم اصلاحی، ناظم جامعۃ البنات الاصلاحیہ ملک پیٹ، حیدرآباد کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے میٹرو کیور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہونے والے مولانا عبدالعلیم اصلاحی نے اپنی اعلیٰ تعلیم ایک مشہور اسلامی مدرسہ مدرسۃ الاصلاح سے مکمل کی۔ اپنی رسمی تعلیم کے بعد انہوں نے مظہر العلوم، اتر پردیش میں بطور پرنسپل اپنی تدریسی زندگی کا آغاز کیا۔ انہوں نے دارالمصنفین شبلی اکیڈمی میں بھی کام کیا۔
انہوں نے اردو میں کئی کتابیں اور پمفلٹ تصنیف کئے۔
اس وقت، وہ جامعۃ البنات الاصلاحیہ، حیدرآباد کے ناظم تھے جو کہ لڑکیوں کے لئے ایک اسلامی مدرسہ ہے جو معیاری اسلامی تعلیم کے ذریعے اسلامی نظریات کو فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔
نماز جنازہ کل چہارشنبہ 28 ستمبر کو بعد نماز فجر مسجد حضرت اجالے شاہ صاحب ؒ سعیدآباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
مزید تفصیلات کے لئے اصلاحی صاحب کے فرزند معتصم باللہ سے فون نمبر 8008718102 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔