عنبرپیٹ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی خودکشی
حیدرآباد کے علاقہ عنبرپیٹ میں منگل کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 55 سالہ راما راجو، ان کی اہلیہ 50 سالہ مادھوی اور ان کے 25 سالہ بیٹے ششانک کے طور پر ہوئی ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ عنبرپیٹ میں منگل کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 55 سالہ راما راجو، ان کی اہلیہ 50 سالہ مادھوی اور ان کے 25 سالہ بیٹے ششانک کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تینوں کی لاشیں گھر کے اندر پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم فوری طور پروہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار تھا جس کے باعث انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابتدائی طور پر اسے مالی پریشانی کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے لیکن واقعہ کے تمام پہلوؤں اور زاویوں سے باریک بینی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔