تلنگانہ

تیندوا کے حملے میں تین افراد زخمی، تلنگانہ کے محبوب نگر کے گاؤں میں سنسنی

کھانے کے بعد جب وہ سو گیا تو اسے اپنی بھیڑوں میں غیر معمولی ہلچل محسوس ہوئی۔ اسے شبہ ہوا کہ کوئی جانور یا کتا بھیڑوں میں داخل ہو گیا ہے، جس پر اُس نے قریبی کسانوں ستیہ نارائن ریڈی اور چنا ریڈی کو اطلاع دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع کے اچیوتاپور گاؤں میں ہفتہ کی رات تیندوا کے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رات کو اس وقت پیش آیا جب مائی بنا نامی چرواہا قریبی علاقہ میں اپنی بھیڑوں کے ساتھ آرام کر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

کھانے کے بعد جب وہ سو گیا تو اسے اپنی بھیڑوں میں غیر معمولی ہلچل محسوس ہوئی۔ اسے شبہ ہوا کہ کوئی جانور یا کتا بھیڑوں میں داخل ہو گیا ہے، جس پر اُس نے قریبی کسانوں ستیہ نارائن ریڈی اور چنا ریڈی کو اطلاع دی۔


تینوں افراد نے بیٹری کی روشنی میں بھیڑوں کا جائزہ لینا شروع کیا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک تیندوا پہلے ہی چار بھیڑوں کو مار چکا تھا، ان کا خون پی چکا تھا اور ایک بھیڑ کے درمیان ہی لیٹا ہوا تھا۔

بیٹری کی روشنی اور انسانی آوازوں سے چونک کر تیندوا اچانک بیدار ہوا اور تینوں پر حملہ کر دیا۔ زخمیوں کی چیخ و پکار اور بھیڑوں کے شور سے تیندوا گھبرا کر قریبی پہاڑیوں کی طرف بھاگ گیا۔


زخمیوں کے ارکان خاندان موقع پر پہنچ گئے اور انہیں فوری طور پر ہنواڑ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔