دہلی
دہلی دھماکہ کے بعد ورنگل ریلوے اسٹیشن پر سخت سیکوریٹی چیکنگ
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کوروکنے کیلئے پولیس اور ریلوے حکام نے اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم چلائی۔
حیدرآباد: دہلی میں پیش آئے بم دھماکہ کے پس منظر میں تلنگانہ کے ورنگل ریلوے اسٹیشن پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کوروکنے کیلئے پولیس اور ریلوے حکام نے اسٹیشن اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانہ پر تلاشی مہم چلائی۔
ورنگل جی آر پی اور آر پی ایف عہدیداروں نے مشترکہ طور پر تلاشی لی۔ اسٹیشن کے ہر کونے کا باریکی سے معائنہ کیا گیا۔
مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی، جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ میٹل ڈیٹیکٹرس کی مدد سے بھی مکمل جانچ کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ خاص طور پر ٹرینوں کے آمد و رفت کے اوقات میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔