سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
ایڈوکیٹ وینکٹ نائک نے سائبر کرائم پولیس میں ان لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جنہوں نے ریاستی وزیر سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے سوشل میڈیا پر پھیلایا۔
حیدرآباد: ایڈوکیٹ وینکٹ نائک نے سائبر کرائم پولیس میں ان لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جنہوں نے ریاستی وزیر سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے سوشل میڈیا پر پھیلایا۔
انہوں نے پولیس سے کہا کہ وہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے ویڈیو کے چھیڑ چھاڑ کی اور اسے ایکس اکاؤنٹ پر وائرل کیا۔ انہوں نے پولیس کے پاس ایک شکایت بھی درج کرائی جس میں ریاستی وزیر پونم پربھاکر کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا۔
سائبر کرائم پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے اور ایڈوکیٹ وینکٹ نائک کی شکایت کی بنیاد پرآئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے اور بی این ایس ایکٹ کے 200 79,33, (4,353 (1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں وزیر سیتا اکا کی ویڈیو مارفنگ پر بھی بحث ہوئی۔
پونم پربھاکر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنی مرضی سے مارفنگ ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اس پر کارروائی کرنی چاہئے۔