تلنگانہ

چیف منسٹر تلنگانہ کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا:امیت شاہ

اگر بی جے پی اس الیکشن میں اقتدار میں آتی ہے تو مکتھل اور نارائن پیٹ میں ٹیکسٹائل پارک قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس، کانگریس کی بی ٹیم کی طرح ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی 10 سالہ حکمرانی مکمل طور پر بدعنوانی میں غرق تھی۔ان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات تلنگانہ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

 انہوں نے انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر مکتھل میں منعقدہ بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس کی حکمرانی کے دوران، ریاست میں ایم ایل ایز اور وزراء کو اراضیات پر قبضوں سے نہیں روکا گیا۔انہوں نے کہاکہ ا س پارٹی کے ارکان اسمبلی کی پالیسی، عوام کے کام کرنا نہیں بلکہ معاملات کرنا ہے۔

اگر بی جے پی اس الیکشن میں اقتدار میں آتی ہے تو مکتھل اور نارائن پیٹ میں ٹیکسٹائل پارک قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آرایس، کانگریس کی بی ٹیم کی طرح ہے۔

انہوں نے کہاکہ کالیشورم پراجکٹ ریاستی حکومت کی بدعنوانی کی وجہ سے منہدم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدارآنے پر ہرسال چارسلنڈر مفت دیئے جائیں گے۔