صحت

کووڈ متاثرین کی تعداد 65 ہزار سے زیادہ

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7178 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کے سات ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس
کووڈ۔19 میں قابل لحاظ کمی: امریکی عہدیداروں

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7178 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کووڈ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 65683 ہو گئی ہے اور انفیکشن کی شرح 9.16 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9011 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ری کوری کی شرح 98.67 فیصد ہے۔

اسی عرصے میں 78342 کووڈ انفیکشن ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 208 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی