تلنگانہ

ٹی جے ایس نے کانگریس سے اتحاد کا اعلان کردیا، کودنڈارام کی راہول گاندھی سے ملاقات

کودنڈارام نے نشستوں کے الاٹمنٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے کانگریس لیڈروں کے ساتھ ایک اور ملاقات کا بھی منصوبہ بنایا جس میں ریاستی کانگریس قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی امید ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ جنا سمیتی (ٹی جے ایس)نے 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اپنے اتحاد کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا۔پارٹی کے صدر پروفیسر کودنڈارام نے جمعہ کو کریم نگر کے وی پارک میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور کانگریس کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا

پروفیسر کودنڈارام اور راہل گاندھی نے حکمران بی آر ایس پارٹی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے نشستوں کے الاٹمنٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے کانگریس لیڈروں کے ساتھ ایک اور ملاقات کا بھی منصوبہ بنایا جس میں ریاستی کانگریس قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی امید ہے۔

 پروفیسر کودنڈارام نے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کو شکست دینے کے اپنے بنیادی ہدف پر زور دیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی جے ایس کا قیام چندرشیکھرراو کی آمرانہ حکمرانی کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔تلنگانہ جنا سمیتی مدھول، ایلاریڈی، کورٹلہ اور ظہیرآباد جیسے حلقوں سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔