آندھراپردیش

شدید کہرکے باعث ٹریفک اور پروازیں متاثر، 6 اضلاع کے لئے وارننگ جاری

آندھرا پردیش میں سنکرانتی کے تہوار کے بعد اب سردی کا قہر جاری ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں شدید کہرکی چاد چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں سنکرانتی کے تہوار کے بعد اب سردی کا قہر جاری ہے۔ ریاست کے کئی اضلاع میں شدید کہرکی چاد چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

محکمہ موسمیات نے 6اضلاع کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کہرسے چوکس رہیں۔


وجئے واڑہ سے حیدرآباد ہائی وے پرروشنی اس قدر کم ہو گئی کہ ٹریفک کی نقل و حرکت تھم گئی۔ کئی مقامات پر روشنی محض300میٹر تک رہ گئی ہے۔

گناورم ایئرپورٹ پر روشنی کم ہونے کی وجہ سے کئی طیارے رن وے پر اترنے کے بجائے فضا میں چکر کاٹتے رہے۔ پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سریکاکلم،پاروتی پورم منیم، وجیانگرم، الوری سیتا راما راجو، مشرقی گوداوری اور ایلورو اضلاع میں کہر کی شدت سب سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پاڈیرو ایجنسی جیسے علاقوں میں درجہ حرارت ایک ڈگری سے کم ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات اور پولیس حکام نے گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم مشورے جاری کئے ہیں۔