شمال مشرق

مغربی بنگال کے 4اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس نے کامیابی حاصل کرلی

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بگدہ حلقے میںترنمول کانگریس کی امیدوار مدھوپرنا ٹھاکر33ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔کلکتہ کے مانک تلہ اسمبلی حلقے سے سوپتی پانڈے نے 15ہزار ووٹوں کے فرق سے سبقت حاصل کی ہے۔

کلکتہ:ترنمول کانگریس نے آج ضمنی انتخا ب میں ریاست کے چاروں اسمبلی حلقوں میں اپنی مضبوط پکڑ بنالی ہے۔پولنگ شروع ہوتے ہیں بی جے پی ان چاروں حلقوں میں پیچھے تھی ۔

متعلقہ خبریں
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
مفرور ٹی ایم سی قائد شیخ شاہجہاں 17 کاروں کا مالک
کیاممتا بنرجی بھی رام مندر کے افتتاح میں شرکت نہیں کریں گی؟

شمالی دیناج پور کے رائے گنج اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کرشنا کلیانی نے 50ہزارووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کرلی ہے۔انہیں کل86479ووٹ ملے ہیں جب کہ بی جے پی امیدوارمانس کمار گھوش کو 36402ووٹ ملے ہیں ۔

رانا گھاٹ جنوب سے ترنمول کانگریس کے امیدوارمکت مانی ادھیکاری نے 113533 ووٹوں سے حاصل کرلی ہے۔پہلے ہی رائونڈ سے آگے چل رہے تھے۔ادھیکاری لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے اور انہیں رانا گھاٹ لوک سبھا حلقے سے ترنمول کانگریس نے امیدوار بنایا تھا مگرا نہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بگدہ حلقے میںترنمول کانگریس کی امیدوار مدھوپرنا ٹھاکر33ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے۔کلکتہ کے مانک تلہ اسمبلی حلقے سے سوپتی پانڈے نے 15ہزار ووٹوں کے فرق سے سبقت حاصل کی ہے۔

مغربی بنگال میں بدھ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے چار اسمبلی حلقوں میں تقریباً 63 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ترنمول کانگریس نے کہا تھا کہ ان چاروں حلقوں میں پرامن پولنگ ہوئی ہے جب کہ بی جے پی نے انتخابی بدعنوانیوں جیسے بوتھ دھاندلی اور جھوٹے ووٹنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

چار اسمبلی حلقوں میں سے تین سیٹیں رانا گھاٹ جنوب، بگدہ اور رائے گنج بی جے پی نے جیتی تھیں۔جب کہ مانک تلہ اسمبلی حلقے میں 2021میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی ۔ ریاستی وزیر اور سینئر لیڈر سادھن پانڈے کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگیا تھا۔

a3w
a3w