بین الاقوامی

ایران سے متعلق ٹرمپ کا بڑا دعویٰ، جلد بدل سکتے ہیں حالات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ریالی میں دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو فوجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں شکست دے دی ہے اور واشنگٹن جلد اس تنازعہ سے باہر نکل سکتا ہے۔

ماسکو (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ریالی میں دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کو فوجی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں شکست دے دی ہے اور واشنگٹن جلد اس تنازعہ سے باہر نکل سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ابھی اس تنازعہ سے نکل سکتا ہے، تاہم وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ حاصل شدہ نتائج طویل عرصے تک برقرار رہیں۔

امریکی صدر نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران مشترکہ جامع منصوبہ عمل (جے سی پی او اے) سے امریکہ کو الگ کرنے کے اپنے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ جے سی پی او اے ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا راستہ تھا اور انہوں نے اسے ختم کردیا۔ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کی تعریف کی۔