ایشیاء

ٹرمپ نے چینی صدر کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دیدی

یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، چینی صدر نے باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی، تعاون کا اصول برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا تھا۔

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چینی صدرشی جن پنگ کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے فوری بعد نومبر میں ہی چینی صدرشی جن پنگ کو دعوت دی تھی، لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ آیا انہوں نے یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربن کو بھی دعوت دیئے جانے کا امکان ہے، نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی، چینی صدر نے باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی، تعاون کا اصول برقرار رکھنے کی امید کا اظہار کیا تھا۔

اپنے پیغام میں شی جن پنگ نے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے پر زور بھی دیا تھا، چینی صدر نے پیغام میں کہا تھا کہ مستحکم، مضبوط اور پائیدار تعلقات دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔