دہلی

مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام یہاں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام یہاں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

بائیڈن آج شام یہاں پہنچے۔ پالم ایئر فورس ہوائی اڈے پر روڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویز اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔

بائیڈن اس کے بعد 7 لوک کلیان مارگ پر واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں مودی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

پہلے دونوں رہنماؤں نے نجی طور پر غیر رسمی گفتگو کی۔ اس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ان کی بات چیت میں کئی طرح کے امور شامل تھے اور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

a3w
a3w