امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے انتخابات جیتنے پر امریکیوں کو پانچ ہزار ڈالر دینے کا وعدہ کیا

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔

ڈیلاس: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی صورت میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے ٹیکساس میں ریپبلکن پارٹی کی انتخابی ریلی میں کہا،’’اگر ریپبلکن پارٹی ایوان نمائندگان اور امریکی سینیٹ، دونوں میں کامیاب ہوتی ہے تو میں امریکہ کے ہر بالغ شہری کو 5,000 ڈالر کا منافع ادا کروں گا۔‘‘

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔