امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ نے امریکہ-جاپان تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق، جاپان تیزی سے اس معاہدے پر عمل درآمد کی جانب گامزن ہے، جس کے تحت وہ امریکی چاول کی خریداری میں 75 فیصد اضافہ کرے گا اور ہر سال 8 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو امریکہ-جاپان تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے، وائٹ ہاؤس نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
امریکہ میں ایک ماہ میں 4 ہندوستانی طالب علم ہلاک
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع


ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا کہ ’’اس معاہدے کے تحت، امریکہ تقریباً تمام جاپانی درآمدات پر 15 فیصد کی بنیادی شرح سے ٹیکس (ٹیرف) عائد کرے گا، جبکہ گاڑیوں اور گاڑیوں کے پرزے، ہوابازی کی مصنوعات، عام ادویات، اور وہ قدرتی وسائل جو امریکہ میں قدرتی طور پر دستیاب یا پیدا نہیں ہوتے جیسے مخصوص شعبوں کے لیے علیحدہ علیحدہ طریقہ کار اپنایا جائے گا۔‘‘


ایگزیکٹو آرڈر میں مزید کہا گیا کہ ’’دوسری جانب، جاپان امریکی مینوفیکچرنگ، ہوابازی، زراعت، خوراک، توانائی، آٹوموبائل اور صنعتی مصنوعات کے شعبوں میں کام کرنے والے پروڈیوسرز کو اہم شعبوں میں بن تک رسائی کے لیے نمایاں مواقع فراہم کرے گا۔‘‘


ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق، جاپان تیزی سے اس معاہدے پر عمل درآمد کی جانب گامزن ہے، جس کے تحت وہ امریکی چاول کی خریداری میں 75 فیصد اضافہ کرے گا اور ہر سال 8 ارب امریکی ڈالر مالیت کی امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا۔


ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق، جاپان اس بات پر بھی کام کر رہا ہے کہ امریکہ میں تیار کی گئی اور امریکی حفاظتی معیار کے مطابق تصدیق شدہ مسافر گاڑیوں کو جاپان میں بغیر کسی اضافی جانچ کے فروخت کی اجازت دی جائے۔


ایگزیکٹو آرڈر میں دعوی کیا گیا ہے کہ جاپان نے امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔


صدر ٹرمپ نے 22 جولائی کو امریکہ اور جاپان کے درمیان ایک فریم ورک معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ باہمی مفادات اور قومی ترجیحات پر مبنی دو طرفہ تجارتی تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھتا ہے۔